بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ چین نے کچھ سرکاری ایجنسیوں اور اس سے منسلک اداروں میں، مائیکروسافٹ کے ونڈوز 10 کے کسٹم ورژن کے خاتمے کے عمل کو کئی مہینے آگے ڈال دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بیجنگ ڈیٹا کی حفاظت پر توجہ دے رہا ہے اور مقامی ٹیکنالوجیز کو ترقی دے رہا ہے۔
چین کی وزارت برائے ریاستی سلامتی نے کچھ سرکاری ایجنسیوں اور منسلک تنظیموں کو حکم دیا ہے کہ وہ ونڈوز 10 کے حسب ضرورت ورژن کو پہلے سے طے شدہ منصوبے سے پہلے ہی ختم کر دیں۔ اس ورژن کو فروری 2027 میں مرحلہ وار ختم ہونا تھا، لیکن نئے شیڈول نے اسے ہٹانے کے عمل کو تیزتر کر دیا ہے۔
ونڈوز کا یہ ورژن مائیکروسافٹ اور ایک چینی سرکاری کمپنی کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے تیار کیا گیا تھا اور اسے چینی حکومتی اداروں کی سیکیورٹی اور کنٹرول کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تاہم، ڈیٹا کی حفاظت اور غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کے بارے میں بیجنگ کے خدشات نے مصنوعات کے استعمال کی سمت بدل دی ہے۔
یہ اقدام غیر ملکی سافٹ ویئر اور انفراسٹرکچر کو ملکی مصنوعات سے بدلنے کی چین کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ