14 جنوری 2019 - 17:39
برلن میں؛ جشن میلاد حضرت زینب (س) کا انعقاد

جشن میلاد حضرت زینب کبری(س) اسلامی مرکز برلین میں منعقد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یوم ولادت حضرت زینب(س) کی مناسبت سے جشن میلاد تین سے پانچ بجے اسلامی مرکز میں خواتین کے لیے منعقد کیا گیا۔

جشن میلاد میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت اور خواتین شریک تھیں۔

اسلامی مرکز برلین میں مختلف مواقعوں پر اہم اسلامی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

جمعرات کی رات اس مرکز میں دعا کمیل کی محفل منعقد ہوئی جہاں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے رب سے راز و نیاز کی اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی گیی۔

۔۔۔۔۔

/169