اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا عراق میں قانونی جواز کے بغیر داخل ہوا اور اسکا نتیجہ بھی بھگتنا پڑا لہذا امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے، اس خطے کے عوام امریکا کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔
بشارالاسد نے کہا کہ شام میں اب صرف ایک ہی مسئلہ ہے باقی ہے اور وہ کرد باغی ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت نے کرد باغیوں سے مذاکرات شروع کردیے ہیں، ان کرد باغیوں کو امریکی حمایت یافتہ حاصل ہے تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر ہم ان کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲