24 مئی 2018 - 15:37
شام؛ جنوبی حمص پر امریکہ اور داعش کا مشترکہ حملہ

امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد داعش نے شام کے صوبہ حمص کے جنوبی علاقے پر مشترکہ حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لانے کی ناکام کوشش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، دھشتگرد ٹولے داعش نے امریکی فضائیہ کے ساتھ مل کر شام کے صوبہ حمص کے جنوبی علاقے پر حملہ کر دیا ہے۔

یہ مشترکہ حملہ جو عراق و شام کے سرحدی علاقے میں واقع T2  فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور اس کا مقصد شام کے جنوبی حمص کے علاقوں پر قبضہ کرنا تھا جو نتیجۃ ناکام رہا اور شامی فوج نے انتہائی شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھشتگردوں کو پسپا کر دیا۔

مشرق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ان حملوں میں ۱۶ شامی فوجی اہلکار شہید اور ۱۴ زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دھشتگردوں کو بھی بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ۵۷ داعشی دھشتگردوں کو ہلاک جبکہ دسیوں کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہی وقت میں امریکہ نے فضائی اور داعشی دھشتگردوں نے زمینی حملہ کر کے جنوبی حمص پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲