3 مئی 2018 - 18:19
یہودیوں کا اسرائیل میں مقیم مہاجروں کے ساتھ برتاؤ

تل ابیب میں رہائش پذیر مہاجرین کے ساتھ صہیونی یہودیوں کے ذریعے ہونے والے ناروا سلوک کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر عوام کے درمیان شدیدغم و غصہ کی لہر پیدا کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شائع کی گئی ہیں کہ جن میں ایک یہودی تل ابیب میں رہائش پذیر ایک مہاجر نوجوان کی بے حد توہین کر رہا ہے۔
ٹویٹر اور فیسبوک جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس میں ایسی تصاویر کے شائع ہونے سے صہیونی ریاست کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست میں کھلے عام انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے اور یہودیوں کے یہاں انسانی کرامت اور بزرگی کا جنازہ نکل چکا ہے۔
ان تصاویر میں ایک یہودی، سیاہ پوست مہاجر کو برہنہ کر کے اس کی بے حد درجہ بے حرمتی کرتا ہے اور اس کے ساتھ سیلفی لے کر اس جملہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر نشر کرتا ہے کہ “تیرا مقام مجھ سے بہت نیچے ہے تجھے ہر وقت مجھے سلام اور میرا احترام کرنا چاہیے”۔
خیال رہے کہ یہودی ریاست میں یہ واقعات ایسے حال میں رخ پاتے ہیں کہ اسرائیلی کیبنٹ مہاجرین کے حقوق کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲