اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں شہریوں پر فوجی حملوں کو بند کردے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو مظاہرین کے خلاف جنگی گولیوں سے استفادہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہریوں کے وطن واپسی مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 42 افراد شہید اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
.......
/169