15 فروری 2018 - 18:41
ترک فوجی شام کے صوبہ ادلب میں داخل ہوگئے

ترکی کے فوجی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ہمراہ شام کے صوبہ ادلب میں داخل ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے فوجی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ہمراہ شام کے صوبہ ادلب میں داخل ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترک فوجی شام کے صوبہ ادلب کے علاقہ الصرمان میں داخل ہوئے ہیں ۔ جہاں وہ ایک چیک پوسٹ قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ ترک فوجیوں کے ہمراہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد بھی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ علاقہ شام کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں روس، ایران اور ترکی کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔

.......

/169