امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ نئے سال 2018 کا پہلا سورج آج صبح اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا اور خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات اور ناکامیوں کے ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کر2017 رخصت ہو گیا۔
ہر شخص دعا گو ہے کہ نیا سورج دنیا بھر میں پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کی کرنیں بکھیرے اور اس سال ظالم پر مظلوم کی فتح، حریت پسندوں کی کامیابی، ظلم و جور کا خاتمہ اور وہ تمام مسائل حل اور خواب پورے ہوں جو ادھورے رہ گئے ہیں۔
دعا ہے کہ 2018 مسلمانوں اورساری دنیا کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو، امن کا ہر طرف بول بالا ہو اور یہ سال ہر کسی کے لیے کامیابیاں لائے۔
.......
/169