اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے جنوبی پارس خصوصی اقتصادی توانائی زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ رواں سال میں جنوبی پارس گیس فیلڈ سے 1/7 کروڑ اور 812 ہزار ٹن مائع گیس برآمد کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابل اس کی شرح میں 31فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
يہ بات 'احمد پورحيدر' نے اتوار کے روز تہران ميںنامہ نگار سے بات چيت کرتے ہوئے کہي. جنوبي پارس کي مصنوعات کي برآمدات ميں قابل قدر اضافے کا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران اس گيس فيلڈ سے 1/6 کڑور اور 474 ہزار ٹن غير تيل مصنوعات برآمد کيا گيا ہے جس کي شرح ميں گزشتہ سال کے مقابل 20فيصد اضافہ ديکھنے ميں آيا ہے.
پورحيدر نے مزيد کہا کہ مجموعي طور پر گزشتہ سال کے دوران جنوبي پارس گيس فيلڈ نے 3/4 کڑور اور 287 ہزار ٹن مصنوعات بشمول مائع گيس، مييتانول، پروپين، سلفر، يوريا، اور امونيا کو چين، جاپان، جنوبي کوريا، بھارت، ہانگ کانگ، انڈونيشيا، ترکي، مصر، متحدہ عرب امارات اور کويت کے ممالک ميں برآمد کيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲