14 اگست 2017 - 17:30
کروایشیا کے عیسائی جوان نے اسلام قبول کر لیا

کروایشیا کے عیسائی جوان نے ایران کے شہر رشت کی مسجد امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر کلمہ شہادتین زبان پر جاری کیا اور دین مبین اسلام قبول کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کروایشیا کے عیسائی جوان نے ایران کے شہر رشت کی مسجد امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر کلمہ شہادتین زبان پر جاری کیا اور دین مبین اسلام قبول کر لیا۔

انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام امیر علی منتخب کیا۔

رشت کی مسجد امام رضا (ع) کے امام حجۃ الاسلام و المسلمین شفیعی نے تازہ مسلمان شدہ عیسائی جوان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اٹلی میں رہنے والے ایک ایرانی دوست کے واسطے دین اسلام کے حوالے سے ابتدائی معلومات حاصل کیں جبکہ اس کے بعد تحقیق و مطالعہ کے ذریعے دین اسلام کے بارے میں مزید آشنائی حاصل کی اور اس سال یہاں پر آنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲