اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی رضاکار فورسز نے شامی سرحد پر داعشی دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
الفرات نیوزکے مطابق، اتوار کو شامی سرحد پر داعش کا ایک بڑا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورسز نے داعش کے حملے کو پسپا کرکے 20 دہشت گرد ہلاک اور8 کو زخمی کر دیا ہے۔
رضاکار فورسز کی کارروائی میں داعش کی 4بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شامی سرحد پر داعشی دہشت گردوں نے وسیع پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا تھا تاہم عراقی رضاکار فورسزنے جوابی کارروائی کرکے تمام حملے پسپا کردیا اور متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲