23 جولائی 2017 - 11:07
سعودی دہشتگرد فوجیوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں

یمنی فوج نے صوبہ الجوف اور مارب میں سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر حملے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ سنیچر کو صوبہ الجوف کے الحزم کمپلیکس کے مضافات میں سعودی اتحای فوجیوں کے اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یمن کے فوجی ذریعے نے کہا کہ یمنی فوجیوں نے صوبہ مارب میں المطار اور ہیلان ٹیلوں پر دو کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یمن کی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے الخضراء نامی علاقے پر بھی گولہ باری کی۔
آل سعود حکومت مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے یمن پر حملے کر رہی ہے۔
سعودی عرب کے حملوں میں اب تک تقریبا چالیس ہزار یمنی جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

.......

/169