اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برسلز کے موقع پر ہزاروں افراد نے امیگریشن اور مسلم ملکوں کے شہریوں کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ، نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز پہنچے-
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد نیٹو کا یہ پہلا سربراہی اجلاس ہے- اس موقع پر برسلز میں ہزاروں افراد نے امیگریشن اور مسلمان شہریوں کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا-
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ٹرمپ کا پتلا اور ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے کہ جن پر لکھا تھا کہ ہم ٹرمپ کا خیر مقدم نہں کرتے-
برسلز مظاہرے میں شریک لوگوں نے ٹرمپ کے اس بیان کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ برسلز شہر کو پناہ گزینوں اور تارکین وطن نے ایک جہنم میں تبدیل کر دیا ہے-
مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ ٹرمپ نے برسلز کو جہنم کہا تھا اور اب وہ خود ہی یہاں آئے ہیں- مظاہرین اپنا احتجاج کرنے کے بعد پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲