اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مشرقی حلب میں داعش کےنام نہاد وزیر جنگ اور اس گروہ کے دو سینیئر کمانڈروں کو ہلاک کر دیا - ہلاک ہونے والے داعش کمانڈروں کا نام سفیان محمد عبوش اور ابواحمد الکفیر العباجی تھا- ان کارروائیوں میں شامی فوج نے داعش کے انیس ٹینک ، گیارہ کار بم اور جنگی ساز و سامان کے نو گوداموں کو تباہ کر دیا - شامی فوجی جراح فوجی اڈے کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لینے اور حلب کے مشرقی مضافات کے کچھ دیہاتوں کو آزاد کرانے میں کامیاب رہے - دوسری جانب دیرالزور شہر کے الجورہ محلے پر دہشت گردوں کے میزائلی حملوں میں ایک بچہ جاں بحق اور پانچ بچے زخمی ہوگئے- شامی فوج نے گذشتہ چھے مہینے میں داعش کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کئی بڑے شہروں کو آزاد کرا لیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169