اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جولان کی بلندیوں پر ایک ڈرون کو میزائیل حملوں کا ہدف بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے جولان کی بلندیوں پر ایک ڈرون کو میزائیل حملہ کا نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ ابھی جمعرات کو ہی صیہونی فوج نے دمشق ہوئی اڈہ کے پاس شامی فوج کے اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔
شامی فوج کے ذرائع نے ان حملوں پر کہا تھا کہ شامی فوج اس حملہ کا جواب دینے میں زیادہ وقت نہیں لگائے گی۔
واضح رہے کہ غاصب صیہوںی 2011 کے بعد سے کئی بار شام پر حملے کر چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲