21 اکتوبر 2025 - 17:13
غزہ میں جنگ کے باوجود اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا امکان ہے :یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ کے باوجود اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا امکان اب بھی موجود ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجاکلاس نے کہا ہے کہ بےشک غزہ میں جنگ بندی ہوچکی ہے، مگر ہم وہاں زمین پر حقیقی قابل ذکر تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں جیسا کہ غزہ میں زیادہ امداد کی فراہمی تک اسرائیل پر مزید پابندیاں لگانے کا آپشن موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ پابندیوں میں اسرائیلی وزرا کو بلیک لسٹ میں شامل کرنا اور تجارتی تعلقات کو روکنا شامل ہیں۔

ان پابندیوں کو نافذ کرنے کا معاملہ اب بھی آپشن میں موجود ہیں، تاہم ابھی ان پابندیوں کو نہیں لگائیں گے کیوں کہ ابھی صورتحال نازک ہے۔

کاجا کلاس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں امداد کی فراہمی میں بہتری آئے، فلسطینیوں کی آمدنی کا سلسلہ شروع ہو، وہاں صحافیوں کو جانے کی اجازت ملے، اور این جی اوز کو رجسٹر کرنے جیسے کام آگے بڑھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha