اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت نے ناجائز صہیونی ریاست کی دشمن پالیسی اور جارحانہ اقدامات کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے عرب دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونیوں کے خلاف متحد ہوجائے.
كويت كي عوامي پارليمنٹ كے اسپيكر 'مرزوق علي الغانم' نے منگل كے روز كہا كہ اسرائيل كھلم كھلا اقوام متحدہ كے منشور كي خلاف ورزي كر رہاہے اور عرب ممالك كو اس اقدام كي پُرزور مذمت كرني چاہئے.
انہوں نے مزيد كہا كہ آج ناجائز صہيوني رياست نے فلسطينيوں پر ظلم و بربريت كي انتہا كردي ہے مگر ان غيرانساني اقدامات سے نمٹنے كے لئے مشتركہ حكمت عملي اپنانے كي ضرورت ہے.
كويتي اسپيكر نے ناجائز صہيوني رياست فلسطينيوں كے خلاف جنگي جرائم كا مرتكب كقرار ديتے ہوئے عالمي برادري سے مطالبہ كيا كہ اسرائيل كے ايسے اقدامات كے خلاف ايكشن لے.
كويت جو اقوام متحدہ كي انساني حقوق كونسل كا ركن بھي نے ايك بيان ميں مزيد كہا كہ انساني حقوق كونسل كو اسرائيلي جارحانہ اقدامات كا نوٹس لينا چاہئے اور اس ناجائز رياست كے خلاف كيس دائر كرنا چاہئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲