16 نومبر 2016 - 11:08
ہندوستانی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع، نوٹ بندی پر حکومت کو گھیرنے کا عزم

ہندوستانی پارلیمنٹ کے بدھ سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پانچ سو اور ہزار کے ٹوٹ پر پابندی کے خلاف حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے پر پارلیمنٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس کھڑے ہو کر ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ نے پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی عائد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مغربی بنگـال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے بھی اس مسئلے پر صدر ہاؤس تک مارچ کیا-

اس سے قبل پارلیمنٹ پہنچتے ہی ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں تمام اہم موضوعات پر اچھی بحث ہونے کی امید ہے- وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام پارٹیاں، ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گی- درایں اثنا پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے مسئلے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا - انھوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ برے لوگوں سے تعاون نہ کرنا اتنا ہی بڑا فرض ہے جتنا اچھے لوگوں سے تعاون کرنا -

.......

/169