13 نومبر 2016 - 19:41
بغداد؛ موکب حسینی میں بم دھماکہ، ایک زائر شہید

عراق کے دار الحکومت بغداد میں ایک موکب حسینی کے اندر ہونے والے بم دھماکے میں ایک زائر شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد میں ایک موکب حسینی کے اندر ہونے والے بم دھماکے میں ایک زائر شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ موکب حسینی جو مشرقی بغداد کے علاقے الغدیر میں واقع ہے اس میں آج بروز اتوار کو ایک بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ایک زائر شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار کو عراق کے دار الحکومت میں تین بم دھماکے ہوئے جن میں دو عراقی شہید اور ۹ زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کے باوجود زائرین اربعین جوق در جوق کربلا کی طرف پیدل اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲