اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف کے مجمع اہل بیت(ع) میں منعقدہ میٹنگ کے دوران امسال اربعین کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی(مجمع جہانی اہل بیت(ع)) کی ثقافتی سرگرمیوں کو عمل میں لانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
یہ میٹنگ جو مجمع اہل بیت(ع) عراق اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی ایران کے اراکین کے درمیان نجف اشرف میں منعقد ہوئی اس میں کربلا کی طرف جانے والے راستوں میں اسمبلی کی جانب سے لگائے جانے والے ثقافتی خیموں کی منصوبہ بندی کی گئی۔
قبل از ایں، ایران میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے تحریری اور ڈیجیٹل صورت میں مختلف قسم کا ثقافتی میٹر تیار کیا ہے جو عراق میں اربعین کے عزاداروں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔








قابل ذکر ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی شیعہ جوانوں کی فکری رشد و نمو کی خاطر، گزشتہ کئی سالوں سے عراق میں اربعین کے موقع پر مختلف زبانوں میں مذہبی میٹر کو تقسیم کرنے کے لیے متعدد جگہوں پر اپنے خیمے برپا کرتی ہے۔