اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس پرس نے خبردی ہے کہ دو امریکی فوجی ٹرینر کو اردن کے دارالحکومت امان کے جنوب میں واقع الجفر فوجی چھاؤنی میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے -
اردن کے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے خبروں میں کہا گیا ہے ان امریکی فوجیوں پر اس وقت گولی چلائی گئی جب وہ الجفر فوجی چھاؤنی کی چیک پوسٹ پر تعینات اردنی فوجیوں کے روکنے پرنہیں رکے -
امریکی فوجیوں کی اس حرکت پر اردنی فوجیوں نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے - اس سلسلے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں - واضح رہے کہ امریکی فوجی جن ملکوں میں بھی تعینات ہوتے ہیں وہ وہاں کے قانون کا احترام نہیں کرتے اور خود کو سب سے بالاتر سمجھتے ہیں.
.......
/169