اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماسکو سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر سائبیریا کے اولڈ یوریگوو میں گرکر تباہ ہوا ہے - مقامی ہنگامی خدمات کے ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈ کر رہا تھا - ہیلی کاپٹر میں بائیس مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے جس میں اکیس کی موت ہوگئی ہے - ایک شخص شدید طور پر زخمی ہے جبکہ تین دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲