22 اکتوبر 2016 - 13:13
اوباما: ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لیے نقصان دہ

امریکی صدر براک اوباما نے صدرارتی انتخابات میں دھاندھلی کے بارے میں ری پبلکن امیدوار کے بیان کو امریکہ میں جمہوریت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میامی گارڈنز میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جلسے سے خطاب میں براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی ثبوت کے بغیر دھاندلی اور فراڈ کے الزامات لگائے جس سے جمہوری عمل کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوں گے۔
صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ لوگوں کے ذہنوں میں الیکشن کی قانونی حیثیت کے بارے میں شکوک شبہات پیدا کر رہے ہیں اور ایسے الزامات سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز صدارتی مہم کے سلسلے میں ہونے والے آخری مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ انتخاب ہار گئے تو ممکن ہے کہ وہ نتائج کو تسلیم نہ کریں جبکہ ہیلری کلنٹن نے اس بات کو انتہائی خوف ناک قرار دیا تھا۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ جب آپ بغیر کسی ثبوت کے انتخابات میں دھاندلی کی بات کریں اور امریکہ کی ایک بڑی پارٹی کا امیدوار پورے مباحثے کے دوران یہ کہتا دکھائی دے کہ وہ شکست قبول نہیں کرے گا تو یہ ایک سنگین مسلہ ہے۔یاد رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے آٹھ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن شریک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169