اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سومریہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ داعش کے عناصر کے اڈے میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم سولہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے- ہلاک ہونے والوں میں داعش کے کئی کمانڈر بھی شامل ہیں- اس دھماکے میں سترہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے- ادھر صوبہ نینوا سے ممبرپارلیمنٹ احمد الجبوری نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس نے داعش کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے- دریں اثنا صوبہ الانبارکے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے بھی کہا ہے کہ عراقی فضائیہ نے الرمادی شہر کے قریب داعش کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ ان حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کا بہت سا فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲