26 ستمبر 2016 - 11:28
دشمنوں نے بڑی سازش کے تحت اسلامی ممالک کو ایکدوسرے کا دشمن بنایا

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایک بڑے فتنے و سازش کے تحت اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا ہے اور اس فتنے کے پیچھے غاصب صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایک بڑے فتنے و سازش کے تحت اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیا ہے اور اس فتنے کے پیچھے غاصب صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے جنوبی ایران میں واقع جزیرہ خارک میں سپاہ پاسداران اور رضاکار فورس (بسیج) کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے مختلف حربوں سے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑا کردیا ہے تاہم مسلم امہ کی بنیاد، اسلامی اتحاد کے تحفظ پرقائم ہے اور اتحاد کے تحفظ کی مہم ان کی ریشہ دوانیوں کے ناکام ہونے کا با‏عث بنے گی-

محسن رضائی نے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود، ایم کے او دہشت گرد گروہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو عالم اسلام اور ایران کے خلاف اکساتی ہے- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق کمان‍ڈر نے مزید کہا کہ کسی کو بھی شام سمیت اسلامی ممالک کے امور میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے اور فیصلہ کرنے کا اصلی حق ان ممالک کے عوام کو حاصل ہونا چاہیے-

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام اور اسلامی ممالک کے خلاف دشمنوں کا حالیہ فتنہ بھی ناکام ہوجائے گا کیونکہ اس وقت حق و باطل کا محاذ تشکیل پا چکا ہے اور اسلام حق کے محاذ پر ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز