19 ستمبر 2016 - 11:39
دیر الزور میں شامی فوج پر امریکی حملہ خاص مقصد کے تحت تھا: شام

شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دیرالزور میں شامی فوج کے ٹھکانے پر امریکی حملہ خاص مقصد کے تحت کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بثینہ شعبان نے شامی فوج کے ٹھکانے پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ منصوبہ بند طریقے سے خاص مقصد کے تحت کیا گیا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دمشق شام میں جنگ بندی کی مدت کے خاتمے تک اس کا پابند ہے، کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی مدت میں توسیع کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دیرالزور میں شامی فوج کے ٹھکانے پر امریکہ کے جنگی طیاروں کے حملے میں نوے شامی فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز