بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کے دفتر خارجہ نے اعلان کیا: "ایسے بیانات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور فلسطین سے متعلق متعدد قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، اور ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنا چاہتی ہے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کی تمام کوششوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔"
پاکستان کی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا: "بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ ایسے اشتعال انگیز تصورات کو مکمل طور پر مسترد کرے اور صہیونی ریاست کے تباہ کن اقدامات کو روکنے اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کے جاری جرائم اور مظالم کو ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔"
اس بیان میں پاکستان نے حق خود ارادیت اور 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، پائیدار اور متحدہ فلسطینی ریاست ـ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو ـ کے قیام کے حق، سمیت فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ