19 ستمبر 2016 - 11:09
رہبر معظم کا پیرا اولمپک کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر اظہار تشکر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شہدائے منی پیرا اولمپک قافلہ کی شاندار کارکردگی اورمایہ ناز کامیابی پر شکریہ ادا کیا اورایرانی قافلہ کے کھلاڑی بہمن گلبارنژاد کے دردناک انتقال پر تعزیت پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شہدائے منی پیرا اولمپک قافلہ کی شاندار کارکردگی اورمایہ ناز کامیابی پر شکریہ ادا کیا اورایرانی قافلہ کے کھلاڑی بہمن گلبارنژاد کے انتقال پر تعزیت پیش کی اورایرانی قافلہ کے کھلاڑی بہمن گلبارنژاد کے دردناک انتقال پر تعزیت پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیرا اولمپک کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے منی کے مظلوم شہیدوں کی آواز کو دنیا تک پہنچایا اور احرام کا پاک اور مبارک لباس پہن کر شعائر اسلامی کے دشمنوں کو بے نقاب کیا۔ میں قوم کا دل شاد اور خوشحال کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169

لیبلز