اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سویڈین کیساته مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑهانے کا خواہاں ہے.
یہ بات محمود واعظی نے سویڈین وزیر برائے تعمیرات اور ترقی لارس جون بیٹر اریکسن کیساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے سویڈن کے تعلیمی اور سائنسی مراکز میں مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا.
اس موقع پر جون بیٹر اریکسن نے کہا کہ ایران مخالف اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد سویڈش کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شعبوں بالخصوص توانائی، نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں اپنی فعال موجودگی کی خواہاں ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲