اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کمپنی نے بوشہر جوہری بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی دوبارہ تعیناتی شروع کردی ہے اور پہلے پانچ ماہرین وہاں پہنچ کر کام شروع کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران مزید ماہرین کو بوشہر بھیجا جائے گا تاکہ کشیدگی میں مزید اضافے سے بچا جاسکے۔
لیخاچیف کے مطابق روس ایٹم ایران سے واپس بلائے گئے تمام ماہرین کو جلد از جلد بوشہر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اگر حالات سازگار رہے تو موسم خزاں تک وہاں موجود روسی ماہرین کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی۔
روسی عہدیدار نے کہا کہ یہ عمل امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بوشہر جوہری بجلی گھر کے یونٹ 2 اور 3 کی تعمیر جاری ہے جبکہ ہائیڈرولک تنصیبات سے متعلق ابتدائی کام بھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے بوشہر جوہری بجلی گھر کے اطراف میں حملوں کے بعد روسی ماہرین کو وہاں سے واپس بلایا گیا تھا۔ بوشہر جوہری بجلی گھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ