13 ستمبر 2016 - 15:09
تصاویر: عیدالاضحیٰ،قربانی کے ساتھ خوشیاں دوبالا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں نماز عید کے بڑے بڑے اجمتاعات ہوئے جہاں سیاسی اور سماجی اور مشہور شخصیات سمیت عوام نے شرکت کی اور ملک کی سربلندی اور عظمت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نماز عید اپنے خاندان کے ساتھ رائیونڈ میں ادا کی جبکہ صدرممنون حسین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے گورنرسندھ عشرت العباد کے ساتھ نماز عید کراچی میں ادا کی۔

چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ نے نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم نے بھی نمازعید اپنے علاقے میں ادا کی۔

نماز عید کے بعد فرزندان اسلام نے اللہ کے برگزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم ؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔

کراچی میں جانوروں کی قربانی کے دوران دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے

کراچی میں جانوروں کی قربانی کے دوران دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے

عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی عیدگاہ کا رخ کیا اور کھڑے رہے

زخموں کے باوجود لوگ نماز عید کے لیے اسلام آباد کی لال مسجد پہنچے

پشاور میں اونٹ کی قربانی کے ساتھ سنت ابراہیمی ادا کی گئی

پشاور میں نماز عید کے بڑے اجمتاعات ہوئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جانوروں کی قربانی کا ایک منظر

نمازعید کی ادائیگی کے بعد شہریوں آپس میں گلے مل کر خوشی کا اظہارکیا

گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے عید کی نماز لاہورکی بادشاہی مسجد میں ادا کی جہاں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

کراچی کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کئے گئے تھے

۔۔۔۔۔۔۔

/169