11 ستمبر 2016 - 05:17
روس اور امریکہ کا شام میں فوجی تعاون پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان شام میں فوجی تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے، 12 ستمبر کو غروب آفتاب سے جنگ بندی پر عمل درآمد ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان شام میں فوجی تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے، 12 ستمبر کو غروب آفتاب سے جنگ بندی پر عمل درآمد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق جنیوا میں ہونے والی ڈٰیل کے تحت امریکہ اور روس کارروائی کے لیے مشترکہ کنٹرول روم قائم کریں گے۔
گزشتہ روز جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے شامی حکومت اور دہشت گردوں کا اس پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واضح کیا کہ دمشق حکومت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

.......

/169