17 مارچ 2016 - 15:29
یمن پر سعودی عرب کی بدترین جارحیت + تصاویر(+18)

سعودی لڑاکا طیاروں کے الخمیس پر ہوئے بھیانک حملوں کے نتیجے میں ۱۲۰ بے گناہ افراد شہید اور ۴۱ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ ’’حجہ‘‘ کے شہر ’’مستباء‘‘ میں واقع ’’الخمیس‘‘ بازار پر بھیانک حملہ کر کے ایسے بدترین جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کی مثال گزشتہ ایک سال سے جاری اس ملک پر سعودی جارحیت میں نہیں ملتی۔
سعودی لڑاکا طیاروں کے الخمیس پر ہوئے بھیانک حملوں کے نتیجے میں ۱۲۰ بے گناہ افراد شہید اور ۴۱ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ وحشت ناک حملہ جو منگل کے روز کیا گیا اس کی تصاویر آج شائع ہوئی ہیں جنہیں انسان دیکھ نہیں سکتا۔
بازار الخمیس پر یہ حملہ ایسے حال میں ہوا کہ لوگ اس قدیمی اور بھیڑ بھاڑ والے بازار میں اشیائے خوردنی کی خرید کے لیے جمع تھے۔
حملے کے فورا بعد یمن کی وزارت صحت نے فوری حکم صادر کر کے پورے صوبہ کی تمام امدادی ٹیموں اور طبی عملے کو جمع کیا اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جبکہ شہیدوں کو مبلے کے نیچے سے ابھی تک نکالا جا رہا ہے۔
الخمیس بازار پر یہ سعودی حملہ، آل سعود کی یمن پر ایک سال سے جاری جارحیت کا بدترین اقدام ہے ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار جس میں غریب و فقیر لوگ اپنے مایحتاج زندگی کو خریدنے کے لیے جمع تھے پر اس بے دردی سے حملہ کیا جائے کہ لمحوں ان کو خاک و خوں سے ملا دیا جائے! تعجب اس بات پر ہے کہ عالمی سماج اس وحشتناک جرم کو دیکھ کر بھی خاموش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲