عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے منگل کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سے ملاقات کی- ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں عراق کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بغداد کے تعلقات میں فروغ ہمیشہ ہی ایران کی ترجیحات میں شامل رہا ہے- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران، داعش کے خلاف جنگ میں، کہ جس نے عراق کی وحدت و سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے، عراق کی حمایت کرتا ہے - ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ لبنان و شام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے دورے کا مقصد صلاح و مشورہ کرنا اور عراق و شام کے، بحران سے باہر نکلنے کی راہیں تلاش کرنا تھا- اس ملاقات میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ عراقیوں نے داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مراجع کرام کی ہدایات کے تناظر میں اہم قدم اٹھائے ہیں- سید عمار حکیم نے عراقی فوج کے تعاون سے عوامی رضاکار فورسز کے اقدامات اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس روش سے عراق میں حقیقی حاکمیت اور امن قائم کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں- عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا کہ مغرب کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاہدے کے، علاقے پر پڑنے والے اثرات نے علاقے کی تبدیلیوں سے متعلق نئے باب کھول دیئے ہیں اور علاقے کے بیشتر عوام اور شخصیات اسے رہبر انقلاب اسلامی کی درایت و فراست کا نتیجہ قرار دیتے ہیں-
.......
/169