اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق"دیوراہ برگامینی" نے ایران کے بارے میں مطالعات کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کی اہمیت پر زور دیا- اس اجلاس میں جو اٹلی کے دوستی و پارلیمانی گروپ کی میزبانی میں منعقد ہوا، پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں اور سینیٹروں نے شرکت کی- "دیوراہ برگامینی" نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے بعد ایٹمی پروگرام کے بارے میں اختلافات کو حل اور دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایک دروازہ کھلا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے شعبے میں فعال اور سرگرم افراد کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں- انھوں نے کہا کہ پارلیمانی ڈپلومیسی ایک مناسب وسیلہ اور اصلی اقدام ہے کہ جسے اٹلی، ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم بھی اس امر پر زور دیتے ہیں اور عنقریب ہم ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران، عراق سے لے کر شام تک اور افغانستان سے لے کر یمن تک مشرق وسطی کے تمام میدانوں میں اور داعش اور منشیات کے اسمگلروں کا مقابلہ کرنے میں عالمی سطح پیش پیش ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی کی پارلیمنٹ نے برسوں سے پارلیمانی ڈپلومیسی کی بنیاد پر ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کہ جس پر عملدرآمد کے لیے باہمی شناخت کی ضرورت ہے۔
.......
/169