اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی،علاقے میں تباہ کن کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے شام کے سلسلے میں امریکہ کی منفی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، علاقے میں سعودی عرب اور ترکی سے تباہ کن کردار ادا کروا رہا ہے۔
عمران الزعبی نے کہا کہ امریکہ نے شام کے سلسلے میں کبھی مثبت پالیسی اختیار نہیں کی ہے۔ انھوں نے ایران اور روس کو شام کے دو دوست ملکوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ملکوں نے شروع سے ہی شام کے موقف کی حمایت کی ہے اور کبھی ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے جبکہ اغیار کی جانب سے ان دونوں ملکوں کا موقف تبدیل کرانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
انھوں نے اس سلسلے شام مخالف ذرائع ابلاغ اورمغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ شام کے بارے میں ایران اور روس کے مواقف کے حوالے سے مغربی ذرائع ابلاغ کی کوششیں بھی شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔
.......
/169