24 اپریل 2015 - 11:16
ریاض میں سعودی بادشاہ اور نواز شریف کی ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم نے ریاض میں سعودی بادشاہ کے ساتھ ملاقات میں یمن سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہےکہ دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ان مذاکرات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل، ولیعہد مقرن بن عبدالعزیز، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف راحیل شریف اور چند دیگر اعلی حکام شریک تھے۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے اس ملاقات میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی حالات خاص طور پر یمن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے بھی اس ملاقات میں یمن کے سلسلے میں سعودی کے عرب کی حمایت اور اس کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور عرب اتحاد کی کارروائیوں سے متعلق، پاکستانی پارلیمنٹ کے موقف کے بارے میں وضاحت پیش کی۔ سعودی بادشاہ نے بھی کہا کہ وہ پاکستان کے موقف کو درک کر رہے ہیں البتہ سعودی عرب خود اپنے دفاع کی توانائی رکھتا ہے۔ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کا اسٹریٹجک اتحادی ہے اور پاکستان کبھی بھی اپنے اس اسٹریٹیجک اتحادی کو اکیلا نہیں چھوڑے گا اور سعودی عرب کی حمایت اور اس کی علاقائی حاکمیت کا دفاع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے یمن پر حملوں کی حمایت کی تھی تاہم پاکستانی پارلیمنٹ نے ان کارروائیوں میں فوج کی شرکت کی مخالفت کر دی۔

.....

/169