22 اپریل 2015 - 17:19
جنگ بندی کے باوجود یمن پر حملے جاری

سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یمن پر حملوں کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بدھ کے دن بھی سعودی جنگی طیاروں نے جنوب مغربی یمن میں واقع سینٹرل جیل پر بمباری کی ہے اور آل سعود کے جنگی جہازوں نے عدن اور جنوبی یمن کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہنے سے ایسا نظر آتا ہے کہ یہ جنگ بندی صرف زبانی جمع خرچ تھی اور سعودی، اپنی جنگ بندی کی خود بھی پابندی نہیں کریں گے- یمن کے خلاف فوجی حملوں کے ترجمان احمد عسیری نے منگل کی رات جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ سعودی عرب جب بھی مناسب سمجھے گا یمنی کی عوامی انقلابی تحریک کی نقل وحرکت کو روکنے کے سلسلے میں مداخلت کرے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲