اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر کو اس دورے کی دعوت ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دی تھی- فواد معصوم اس چار روزہ دورے کے دوران ترکی کے صدر، وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے- جس کے دوران باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے اور دہشت گردی سےمقابلے سمیت مختلف مسائل کا جائزہ لیا جائے گا- اس کے علاوہ عراق کے صدر جمعرات کے روز استنبول میں ہونے والی امن کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے-
.......
/169