اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز انجام پایا جس کی تایید عراق کے شہر رمادی کے الحق پولیس مرکز کے کمانڈر عمر خمیس نے کی ہے۔ اس پولیس افسر کے مطابق بمباری، اس شہر کے ایک اسپتال کے قریب، الحوز علاقے میں کی گئی جہاں داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانے واقع تھے۔ عراقی فوج کے ایک اعلی عہدے دار نے اعلان کیا کہ اب رمادی شہر کے خواتین کے اسپتال سے داعش سے وابستہ عناصر کا صفایا ہو چکا ہے۔ مہدی عباس نے بتایا کہ چار روز قبل اس اسپتال میں موجود عام شہریوں کو محفوظ مقامات میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب عراق کے صوبے الانبار کے پولیس کے سربراہ جنرل کاظم الفہداوی نے بتایا کہ رمادی شہر اب ایک محفوظ شہر ہے اور اس شہر میں داعش کے خطرے کو دور کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراقی مسلح افواج نے اس شہر میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
.......
/169