19 اپریل 2015 - 15:19
تکریت کی قتلگاہ زیارتگاہ میں تبدیل+ تصاویر

عراق کے شہر تکریت میں دریائے فرات کے کنارے جہاں پر آج شمعیں جلائی جا رہی ہیں وہاں کل داعشی عناصر جوانوں کو ذبح کیا کرتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر تکریت میں دریائے فرات کے کنارے جہاں پر آج شمعیں جلائی جا رہی ہیں وہاں کل داعشی عناصر جوانوں کو ذبح کیا کرتے تھے۔

عراقی رضاکروں نے ان مقامات پر سیکڑوں شمعیں ان شہیدوں کی یاد میں روشن کی ہیں جنہیں دھشتگرد ٹولے داعش نے ذبح کر کے پانی میں پھیک دیا تھا۔
یہاں پر دریائے فرات کے کنارے ایک پتھر علامت کے طور پر رکھ دیا گیا ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں سینکڑوں عراقی جوانوں کے خون کی ندیاں بہا کر دریائے فرات کو سرخ کیا گیا تھا وہ جوان جنہوں نے داعش کے خلاف اسلحہ اٹھایا تھا۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں داعشی عناصر عراقی جوانوں کو لا کر کھڑا کرتے تھے اور ان کے سروں پر گولی مار کر یا گردن تن سے جدا کر کے انہیں پانی میں پھینک دیتے تھے۔
تکریت کی آزادی کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے یہاں سے دسیوں شہیدوں کی لاشوں کا انکشاف کیا اور ان کی شناخت کے لیے بغداد ہسپتال بھیج دیا۔
اب ان جگہوں کی روزانہ ہزاروں عراقی زیارت کرنے اور اپنے عزیزوں کے لیے فاتحہ پڑھنے آتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان مقامات پر ایک ہزار سات سو عراقی جوان شہید کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲