19 اپریل 2015 - 06:02
بڑے اور چھوٹے شیطانوں میں اتحاد

امریکہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں الحفا کیمپ پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے بڑا شیطان امریکہ چھوٹے شیطان آل سعود کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  امریکہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں الحفا کیمپ پردو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

خلیج عدن میں امریکی بحری جہاز سے یہ دو میزائل داغے گئے ہیں ذرائع کے مطابق امریکہ نے دو کروز میزائل سے صنعا پر حملہ کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیج عدن میں 7 امریکی جنگی کشتیاں موجود ہیں جن سے یہ میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بڑا شیطان امریکہ چھوٹے شیطان آل سعود کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

.......

/169