18 اپریل 2015 - 12:10
کراچی؛ سنی اتحاد کے رہنما کی جیل میں پراسرار موت

سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق مبوب کراچی کی سنٹرل جیل میں پراسرار طور پر جانبحق ہو گئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کو رینجرز نے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلرز کی مدد کے الزام میں نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں تین ماہ  کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا تھا تاہم انہیں سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا جہاں وہ پر اسرار طور پر انتقال کرگئے۔ میڈيا رپورٹوں کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ طارق محبوب کو دوران حراست دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔ دوسری جانب سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے طارق محبوب کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق محبوب کا خون رینجرز کے سر ہے، رینجرز پر اب بھروسہ نہیں رہا۔ دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ طارق محبوب رینجرز کی تحویل میں ضرور تھے لیکن انہیں سینٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲