اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود یہ کوشش کررہی ہےکہ علاقے کے عرب ملکوں کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرے- ادھر ایسے عالم میں جبکہ یمن کےعوام پر آل سعود کے حملے جاری ہیں میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ مصر اور سعودی عرب میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کے بارے میں معاہدہ ہوگیا ہے- مصر اور سعودی عرب، بحیرہ احمر میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے- رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مصری صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ مصر، سعودی عرب کے ساتھ بحیرہ احمر میں مشترکہ فوجی مشقیں کرے گا- مصری حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق بحیرہ احمر کی سیکورٹی، قاہرہ کے لئے ریڈ لائن شمار ہوتی ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب کے اہم ترین حلیف پاکستان اور ترکی کی جانب سے یمن پر حملوں میں شرکت سے انکار کئے جانے کے بعد آل سعود نے یہ خبر دی ہے کہ مصر اس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے پر تیار ہوگیا ہے- میڈیا رپورٹوں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کا ساتھ دینے کے عوض اپنے ملک کے اقتصادی مسائل حل کرنے کے لئے دو سو ارب ڈالر کا تقاضا کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲