اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں جو اس وقت سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بغیر کسی مخالفت کے انیس ووٹوں سے منظور ہو چکا ہے، صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے پانچ دن بعد اس کا متن جائزے کے لئے کانگریس میں پیش کریں- وہاؤئٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ منصوبے میں ایسے حصے موجود ہیں جن سے ہمیں دلچسپی نہیں ہے لیکن اس میں کافی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ صدر اس پر دستخط کر سکیں- انھوں نے کہا کہ منصوبے کا موضوع اس وقت ایران کے ساتھ حتمی معاہدے پر اتفاق یا مسترد کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد ایران کے خلاف پابندیاں ختم کئے جانے یا نہ کئے جانے کے بارے میں ووٹنگ کرانا ہے- واضح رہے کہ یورپی یونین، ایران، اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے نمائندوں نے دو اپریل کو ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر کے ایک ایٹمی مفاہمت کے حصول کا اعلان کیا تھا-
.......
/169