اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اخبار میدان نے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگردوں کو کنٹرول اور عراق و شام روانہ کرنے سے متعلق داعش دہشتگرد گروہ کا یہ دفتر، شہر استنبول کے مرکزی علاقے،" زیتون بورنو" میں واقع ہے- اس ادارے کا کنٹرول ایک ایغوری چینی نژاد شخص سنبھالے ہوئے، سنہ دو ہزار گیارہ سے سنبھالے ہوئے ہے- رپورٹ میں، ترکی کے اس اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے اس مرکز کو چلانے والے ایغوری چینی نے، چینی ترکوں اور ایغوریوں کو ترکی کے جعلی پاسپورٹ جاری کئے ہیں اور انھیں دہشتگرد گروہ میں شامل کیا ہے- یہ افراد تھائیلینڈ اور کمبوڈیہ کے راستے ملائیشیاء اور پھر وہاں سے ترکی پہنچے ہیں اور پھر ترکی کے شہر استنبول سے انھیں عراق و شام روانہ کیا گیا ہے- استنبول میں داعش دہشتگردوں کو عراق و شام روانہ کئے جانے کے اس مرکز کی جانب سے، ابتک ایک لاکھ جعلی پاسپورٹ جاری کئے جاچکے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق مزید پچاس ہزار پاسپورٹ، دیگر لوگوں کی داعش گروہ میں شمولیت کے لئے چین بھیجے گئے ہیں- اس خبر حکومت انقرہ یا چینی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے-
.......
/169