8 اپریل 2015 - 14:23
عرب ملکوں کی خاموشی کے خلاف یمنی عوام کا مظاہرہ

یمنی عوام نے اپنے ملک پر سعودی عرب کی جارحیت پر دیگر عرب ملکوں کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا اور یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری پر عرب ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی- یمنی مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ، یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کے تناظر میں اپنے فرائض پر عمل کرے اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرائے۔ دریں اثنا یمن کے صوبے اب میں واقع علاقے میتم میں مدرسہ سبطین پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بڑھکر چھے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت چھّبیس مارچ سے جاری ہے جس میں یمنی عوام کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ یمن پر سعودی عرب کے یہ حملے، اقوام متحدہ سے کسی بھی قسم کے جواز کے بغیر شروع کئے گئے ہیں۔

.......

/169