اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں عوامی فورسز نے آٹھ اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں- الفرات کی رپورٹ کے مطابق ان اجتماعی قبروں میں اسپائیکر ایر بیس کے شہدا کی لاشیں موجود ہیں- یہ اجتماعی قبریں صدام کے محلوں میں ملی ہیں- واضح رہے کہ گذشتہ برس عراق کے پانچ صوبوں اور موصل شہر پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے کے بعد داعش نے اسپائکر ایر بیس میں ہزاروں عراقی کیڈٹوں کا قتل عام کر دیا تھا- ان کیڈٹوں کی عمریں، بائیس برس سے کم تھیں- اسپائیکر کا قتل عام، عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی ہولناک ترین انسانیت سوز کاروائی شمار ہوتی ہے- اس مجرمانہ کاروائی پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲