6 اپریل 2015 - 14:15
عراق: اسپایکر فوجی اڈے کے بعض فوجی زندہ ہیں

عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی و سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ صوبے صلاح الدین کے اسپایکر فوجی اڈے سے اغوا ہونے والے بعض فوجی اب بھی زندہ ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاعی امور سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں نے اپنے حالیہ اعترافات میں کہا ہے کہ اسپایکر فوجی اڈے کے تقریبا ایک ہزار فوجی، اب بھی زندہ ہیں اور شمالی شام کے شہر الرقہ، منتقل کردیئے گئے ہیں- حاکم زاملی کے مطابق ان فوجیوں کو پہلے تکریت میں واقع صدارتی محل اور پھر وہاں سے حویجہ منتقل کیا گیا- قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے جون دوہزار چودہ میں اسپایکر فوجی اڈے پر حملہ کرکے اسپایکر کیڈیٹ کالج کے ایک ہزار سات سو کیڈٹس کو قتل یا اغوا کرلیا تھا- دوسری جانب عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور رضاکار فورسز نے تکریت کے صدارتی محل کے مضافات میں، اسپایکر میں انجام دیئے جانے والے جرائم کی بھینٹ چڑھنے والوں کی دس اجتماعی قبروں کا پتہ لگایا ہے- فوج اور رضاکار فورس نے گذشتہ ہفتے تکریت کو دہشتگردوں کے وجود سے پوری طرح سے پاک کردیا- ان کا روائیوں کے دوران اجتماعی قبروں اور صدارتی محل میں اس جگہ کا پتہ چلا جہاں اسپایکر فوجی اڈے سے اغوا ہونے والے فوجیوں کو قتل کیا گیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲