اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جہموریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عمانی حکام کے نام اپنے پیغام میں یمن پر جاری سعودی جارحیت کو رکوانے میں مدد و تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے- اس پیغام میں تاکید کی گئی ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے اور سفارتی کوششوں کی اشّد ضرورت ہے- نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہان نے مسقط میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات کرکے جنگ سے دوری اور سفارتی کوششیں اپنانے کی ضرورت پر تاکید کی- اس ملاقات میں یمن کے جنگ زدہ عوام کو فوری طور پر طبّی اور انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں ریڈکراس اور دیگر عالمی تنظیموں کے کردار پر تاکید کی گئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲